حکومت کا الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

13 Nov, 2021 | 11:28 AM

Sughra Afzal

مال روڈ (علی رامے)پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کیلئے فیزیبلٹی سٹڈی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

 انرجی ایفیشینسی کمپنی نے کنسلٹینسی کی خواہش مند کمپنیوں سے رابطے شروع کر دیئے، کنسلٹینسی کمپنی فیزیبلٹی رپورٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال بارے رپورٹ پیش کرے گی، چارجنگ اسٹیشن، انفراسڑکچر کی بہتری اور روڈز کے بارے میں بھی رپورٹ تیار ہوگی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں خصوصی طور پر سروے کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال بارے وفاقی حکومت کی پالیسی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، الیکٹرک گاڑیوں کے لئے قانون سازی اور لیبز کی تعمیر پر بھی رپورٹ تیار ہوگی، کنسلٹینسی کمپنی پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اختیارات اور الیکٹریکل وہیکل سے حاصل ہونے والے ریونیو بارے بھی فیزیبلٹی تیار کرے گی۔

مزیدخبریں