ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی کے مذاکرات کا مثبت نتیجہ نکلے گا،افغان عبوری وزیر خارجہ

IK meeting
کیپشن: IK meeting
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ امارات اسلامی کا کوئی فرد نہیں بلکہ بطور پالیسی پوری امارات اسلامی حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے مابین ثالثی کر رہی ہے، یقین ہے کہ مذاکرات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔

 تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا کردار ثالث کا ہے اس لیےکسی فریق کی طرف جھکاؤ ظاہر کرنا مناسب نہیں ہے۔خطے میں کسی قوت کو اجازت نہیں کہ لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف ابھارے۔

 یا د رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کر چکے ہیں۔