( سٹی 42 ) فیروز پورروڈ پر کلمہ چوک اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ، جگہ جگہ وارڈنز تعینات ہونے کے باوجود ٹریفک روانی معمول پر نہ آسکی۔
شہر لاہور میں ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا ہے۔ اس سے شہری شدید ذہنی اذیت اور کوفت کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ ٹریفک کے دباؤ کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی سست روی سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔