ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وارث بیگ کا بیٹا بھی گلوکار بن گیا

وارث بیگ کا بیٹا بھی گلوکار بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینٹ (زین مدنی) معروف گلوکار وارث بیگ کا صاحبزادہ عمار بیگ بھی گلوکار بن گیا، دو گانے لانچ کر دیئے۔ 

گلوکار وارث بیگ کے صاحبزادے عمار بیگ بھی والد کے نقش قدم پر چل نکلے اور انہوں نے اپنی جادوئی آواز میں گانے گا کر مداحوں کو حیران کر دیا، عمار بیگ کی جانب سے دو گانے ریلیز کیے گئے ہیں، ایک گانا اردو جبکہ دوسرا گانا انگریزی زبان میں ہے، ان گانوں کی لانچنگ تقریب کینٹ طفیل روڈ پر منعقد ہوئی، جس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو، معمر رانا، گلوکار راحت فتح علی خان، ریمبو، صاحبہ سمیت دیگر نامور فنکاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں گلوکار عمار بیگ کی ابتدائی زندگی کی ڈاکیو منٹری دکھائی گئی بعد ازاں عمار کے انگریزی اور اردو زبانوں کے گانوں کی ویڈیوز دکھائی گئیں۔ 

تقریب میں عمار بیگ نے اپنے والد وارث بیگ کے ساتھ ہسپانوی اور اردو زبان میں ایک گانا بھی گایا جسے خوب سراہا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، راحت فتح علی خان اور معمر رانا نے نوجوان گلوکار کے فن کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وارث بیگ نے  کہا کہ عمار کی آواز بہت پیاری ہے، اس کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے ہی اس کی حوصلہ افزائی کی، امید کرتا ہوں کہ عمار بیگ گلوکاری کی دنیا میں اچھا اضافہ ثابت ہوگا اور اپنی پرفارمنس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرے گا۔

عمار بیگ نے کہا کہ  گلوکاری کا شوق والد کو دیکھ کر پیدا ہوا، دونوں گانوں کی کہانی رومانوی ہے جس کی تیاری میں بے حد محنت کی ہے، امید ہے کہ والد کی طرح گلوکاری کے میدان میں آواز کا جادو جگانے میں کامیاب رہوں گا۔

Sughra Afzal

Content Writer