ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں خراب موسم،کرکٹ میچز اسلام آباد اور راولپنڈی منتقل

لاہور میں خراب موسم،کرکٹ میچز اسلام آباد اور راولپنڈی منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42ُ: لاہور میں خراب موسم کرکٹ میں رکاوٹ بن گیا، نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کر دیئے گئے

  لاہور میں خراب موسم کے باعث نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کردئیے گئے ہیں۔ فائنل سے قبل ایونٹ کے آخری دونوں راؤنڈز کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے فائنل کے وینیو کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔سندھ اور سدرن پنجاب کے مابین ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کا مریدکے کنٹری کلب میں شیڈول تین روزہ میچ اپنے مقررہ وقت اور مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔ اس راؤنڈ کے ابتدائی طور پر13 نومبر کو لاہور میں شیڈول میچز اب 14 نومبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق 13 تا 15 نومبر سندھ بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام مریدکے کنٹری کلب میں ہی کھیلے جائیں گے

جبکہ 14 تا 16 نومبربلوچستان بمقابلہ ناردرن بمقام ایوب پارک گراؤنڈراولپنڈی، کے پی بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام شالیمار گراؤنڈ اسلام آباد، 18 تا 20 نومبر بلوچستان ،بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی، ناردرن بمقابلہ سندھ بمقام ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی، خیبرپختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام شالیمار گراؤنڈ اسلام آباد، 22 تا 24 نومبر بلوچستان بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی، سنٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ بمقام شالیمار گراؤنڈ اسلام آباد اور ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor