شہر کا موسم کیسا رہے گا؟ جانئیے

شہر کا موسم کیسا رہے گا؟ جانئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم خشک رہنے کے ساتھ شہر میں سموگ چھائی رہے گی جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس 463 پر پہنچ گیا ہے۔


 تفصیلات کے مطابق شہر کا موسم تبدیل ہوتے ہی درجہ حرارت میں کمی، درجہ حرارت کم ہوتے ہی شہر میں سموگ بھی برقرار ، آج شہر میں دن کے وقت ائیر کوالٹی انڈیکس 463 ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح صبح کے وقت ہوا نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

 یاد رہے کہ  لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا ہے،  اے کیو آئی کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور گندا ترین شہر برقرار ،  پنجاب حکومت  نے ٹائر، پلاسٹک اور سالڈ ویسٹ استعمال کرنیوالی صنعتیں مستقل بند کرنےپرغو شروع کردیا ہے۔

 دوسری جانب مضر صحت دھواں اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جا رہی ہے، دھواں چھوڑنے والی 32 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے 72  لاکھ 62  ہزار کے جرمانے کیے جا چکے ہی۔

سی ٹی او سید حماد عابد کے مطابق عدالتی احکامات پر اسپشل مہم  کے تحت 256   گاڑیوں کو دو دو ہزار روپے کے جرمانے اور91 گاڑیوں کو تین روز کے لیے تھانوں میں بند کرا دیا گیا، سی ٹی او کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔

 

Shazia Bashir

Content Writer