( شہباز علی ) دنیا کے ٹاپ کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے پاکستان آکر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی، لیگ کیلئے ڈرافٹنگ چھ اور سات دسمبر کو ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے 27 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ پی ایس ایل فائیو کیلئے انگلینڈ کے سات، جنوبی افریقا کے چھ، ویسٹ انڈیز کے پانچ، آسٹریلیا اور افغانستان کے تین تین، سری لنکا کے دو جبکہ نیپال اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
افغانستان سے محمد نبی، مجیب الرحمٰن اور راشد خان، آسٹریلیا کے ڈین کرسٹن، بین کٹنگ اور کرس لین پاکستان آنے کو تیار ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن رائے کے ساتھ ساتھ نیپال کے سندیپ لمیچانے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو بھی پاکستانی میدانوں پر جلوے بکھیریں گے۔
جنوبی افریقہ کے سابق سٹار بلے باز ہاشم آملہ، جے پی ڈومنی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل اسٹین اور عمران طاہر کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے اینجلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا بھی لیگ کا حصہ بن گئے۔ ویسٹ انڈیز سے کارلوس بریتھ ویٹ، ڈائن براوو، ایون لوئس، سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ پی ایس ایل فائیو کیلئے ڈرافٹنگ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کے مطابق یہ تمام کھلاڑی لیگ کی پلاٹینیم کیٹیگری میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں، لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے ڈرافٹنگ 6 اور سات دسمبر کو ہوگی۔
The preliminary foreign player Platinum pool for #HBLPSL Player Draft 2019 is here! More names coming soon. Who else do you want to see in action?
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 13, 2019
Details: https://t.co/3l0XahQ2iA pic.twitter.com/NEmIvN1tO4