( سعود بٹ ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال دو روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے، چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت کے بعد کیس کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال دو روزہ مختصر دورہ پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ چیئرمین نیب لاہور کا دورہ کریں گے جہاں انہیں میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت کے بعد کیس کی صورتحال کا جائزہ بھی لیں گے۔