ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے اچھی خبر، یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا، سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوائی گئی سمری کے مطابق گریڈ 1   سے 8 تک کے ملازمین کو 6 ہزار ماہانہ، گریڈ9  سے 14 تک کے ملازمین کو 8 ہزار روپے ماہانہ یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جائے گا،گریڈ 15 کےملازم کو 10 ہزار روپے، پرائیویٹ سیکرٹری اورسپرنٹنڈنٹ کو 14 ہزار روپے ماہانہ یوٹیلیٹی الاؤنس کی مد میں ملیں گے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے جس کی منظوری کے بعد ملازمین کو الاؤنس ملنا شروع ہو جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer