پی ایچ اے نے جوڈیشل واٹر کمیشن کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے

پی ایچ اے نے جوڈیشل واٹر کمیشن کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) پی ایچ اے نے جوڈیشل واٹر کمیشن کے احکامات نظر انداز کردیئے، باغ جناح کو نہر کا پانی لگانے کی بجائے بدستور ٹیوب ویل سے پانی لگایا جارہا ہے۔

جوڈیشل واٹر کمیشن نے پی ایچ اے کو واٹرلیول کم ہونے کے پیش نظر زیر زمین پانی نکالنے سے منع کردیا تھا، واٹر کمیشن نے پی ایچ اے کو لاہور کینال کے قریب پارکوں کو نہری پانی سے سیراب کرنےکا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کے فوکل پرسن اختر محمود نے واٹر کمیشن سے غلط بیانی کی کہ نہر سے باغ جناح کو پانی لگانے والا کھالہ خشک ہوگیا ہے، نہری پانی کے استعمال کی بجائے زیر زمین پانی نکالنے سے واٹر لیول کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer