ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ویمنز ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

قومی ویمنز ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اقبال امام کو قومی ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔

 ذرائع کے مطابق بورڈ حکام نے اقبال امام کو یہ عہدہ سونپنے پر اتفاق کیا ہے، قومی ویمنز ٹیم کی اگلی سیریز ملائیشیا اور انگلینڈ کے خلاف ہیں جس کے لیے نومبر کے آخری ہفتے میں پاکستانی ٹیم روانہ ہوگی,  اس کے بعد قومی ویمنز ٹیم آسٹریلیا میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

 واضح رہے کہ اقبال امام اس سے پہلے گرین شرٹس کے ساتھ عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، پی سی بی نے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے باقاعدہ اشتہار دے کر خواہشمندوں کے انٹرویوز بھی کیے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer