ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ڈینٹل ہسپتال کا قدیم اکوپمنٹ علاج کی فراہمی میں رکاوٹ

پنجاب ڈینٹل ہسپتال کا قدیم اکوپمنٹ علاج کی فراہمی میں رکاوٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: صوبے کے قدیم ترین اور واحد سپیشلائزڈ پنجاب ڈینٹل ہسپتال کا قدیم اکوپمنٹ علاج معالجہ کی فراہمی میں رکاوٹ بننے لگا۔ انتظامیہ نے نئے ڈینٹل یونٹس نصب کرنے کے لئے محکمے کو پی سی ون بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق انیس سو اٹھائیس میں قائم کیے جانے والے پنجاب ڈینٹل ہسپتال کا شمار بر صغیر کے پہلے ڈینٹل ہسپتالوں میں ہوتا ہے جو طویل عرصہ سے محکمانہ توجہ کا منتظر ہے۔  روزانہ ایک ہزار سے زائد افراد اس ہسپتال کا رخ کرتے ہیں، ہسپتال کی قدیم عمارت اور ڈینٹل یوںٹس معالجوں کے لیے مشکلات کھڑے کرنے لگی ہے۔

 گزشتہ حکومت کیجانب سے ایک سو پانچ میں سے 27 ڈینٹل یونٹس تبدیل کر دی گئیں جبکہ دیگر قدیم یونٹس اب بھی محکمے کے منتظر ہیں۔  ترکی کی نجی کمپنی کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے آرتھوڈونٹک ڈیپارٹمنٹ کی تزئین وآرائش بھی مکمل کر لی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے محکمے کو بھجوائے گئے پی سی ون میں ڈینٹل یونٹس تبدیل کرنے کے لیے تین کروڑ کی رقم مانگی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer