لیسکو کا بڑا اقدام، بجلی چوری، اووربلنگ کی روک تھام یقینی

لیسکو کا بڑا اقدام، بجلی چوری، اووربلنگ کی روک تھام یقینی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وفاقی حکومت کی جانب سےسابق دور حکومت میں شروع ہونے والے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر پر عملدرآمد شروع کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا، تیس ارب روپے کی لاگت سے لیسکو میں تین سال تک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں وزارت پاور ڈویژن نے وسیع پیمانے پر ہونے والی بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لئے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر کے نام سے میگا پراجیکٹ بنایا گیا، پلاننگ کمیشن کی منظوری کے بعد پراجیکٹ پر کام شروع نہ ہو سکا، تاہم موجودہ حکومت نے ایک بار پھر اسی پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔

  لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کہتے ہیں کہ تین سال کے دوران کمپنی میں منصوبے کو آپریشنل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ میگا پراجیکٹ کے ذریعے صارفین کے میٹرز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا سکے گی، کنٹرول روم کی مدد سے کنکشن منقطع بھی کیا جا سکے گا۔ لیسکو کے ابتدائی طور پر ناردرن، سینٹرل اور ساؤتھ سرکل میں میٹر کی تنصیب کی جائیگی۔

Shazia Bashir

Content Writer