(سٹی 42)وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی بیورو کریسی نے ہوا میں اُڑا دی ۔10 سے 12بجے تک سائلین کیلئے مختص کردہ وقت کے دوران اعلیٰ افسر اپنے دفاتر سے غائب رہنےلگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی عوام کی خدمت کے لئے اچھی پالیسی ہے ۔جس میں عام سائلین کے لئے متعلقہ افسروں کے دروازے کھلے رکھنے کی ہدایت دی گئی تا کہ کوئی بھی سائل بغیر روک ٹوک اپنا مسئلہ بیان کر کے اسے حل کرا سکے ۔لیکن پنجاب کی بیورو کریسی نے وزیراعلیٰ کی اوپن ڈور پالیسی ہوا میں اُڑا دی، سائلین کے مختص کردہ وقت میں اعلیٰ افسر اپنے دفاتر سے غائب رہنے گلے۔
ذرائع کے مطابق سائلین کے مختص کردہ وقت میں سیکرٹری کوآپریٹیو خالد محمود رامے ،سیکرٹری بلدیات سیف انجم ،سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ سمیت دیگر افسران دفاتر میں موجود نہ تھے جبکہ سیکرٹری پبلک پراسکیوشن ندیم اسلم چودھری بھی اجلاس میں مصروف تھے۔سیکرٹریزکےماتحت افسران بھی اجلاس کے بہانے بنا کر دفاتر سے غائب رہنے لگے ۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے10 سے12 بجے تک عوام کیلئےوقت مقرر کر رکھا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی بھی چیز حائل نہ ہو۔