لاہور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، سردی بڑھ گئی

لاہور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، سردی بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) باغوں کے شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی ہےجبکہ سموگ کی شدت میں کمی واقع ہوگئی۔محکمہ موسمیات نے دسمبرسے دھندکاسلسلہ باقاعدہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی۔

شہراورگردونواح میں مطلع ابرآلود،بادلوں نے ڈیرے جما لیے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا جبکہ سموگ چھٹ گئی ہے۔ بارش سے موسم بھیگا اور نشیلا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیوس روڈ،مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، کلمہ چوک، دھرم پورہ , مغلپورہ ، فیروز پور روڈ، قائداعظم انڈسٹریل ایریا، پیکو روڈ، جوہر ٹاؤن اور واپڈا ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ موسم خوشگوار ہوتے ہی شہریوں نے ناشتہ کی دکانوں کا رخ کرلیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا درجہ حرارت 26 اور کم از کم14 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا 8کلو میٹر فی گھںٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب56 فیصد ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبرسےشہر میں دھندکاسلسلہ باقاعدہ شروع ہوجائےگا۔جس سے سردی اپنے جوبن پر آجائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer