ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی دس عدالتیں ججوں کی منتظر !

 لاہور کی دس عدالتیں ججوں کی منتظر !
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)لاہور کی دس عدالتیں اس وقت ججوں کی منتظر ہیں۔لاہور کی تین عدالتیں بنک جرائم کورٹ ون،ٹریڈ مارک ٹربیونل پنجاب اور بنکنک کورٹ لاہور کی عدالتوں میں ہائی کورٹ نے جج بھجوائے لیکن وزارت قانون کی طرف سے نوٹیفکیشن نہیں ہو رہا، عدالتوں میں کیس التوا میں پڑے ہیں۔

لاہور میں دس اور دیگر تین اضلاع میں تین بنکنگ عدالتیں ججوں کی منتظر ہیں احتساب کی دس عدالتوں میں سے سات عدالتوں بھی خالی پڑیں ہیں بنکنک کی تین عدالتیں جن کو حال ہی میں تین اضلاع میں بنایا گیا تھا تاکہ وہاں کے شہری اپنے علاقے میں ہی انصاف حاصل کر سکیں، ان کو لاہور نہ آنا پڑے لیکن یہ عدالتیں بھی جج کی راہ دیکھ رہی لاہور کی تین عدالتیں بنک جرائم کورٹ ون،ٹریڈ مارک ٹربیونل پنجاب ،اور بنکنک کورٹ لاہور کی عدالتوں میں ہائی کورٹ نے جج بھجوائے لیکن وزارت قانون کی طرف سے نوٹیفکیشن نہیں ہو رہا۔
احتساب کی دس عدالتیں لاہور میں قائم ہیں جن میں تین عدالتیں کورٹ نمبر نو۔دس اور پانچ کام کر رہیں ہیں لیکن سات عدالتیں کئی ماہ سے خالی پڑی ہیں، ان عدالتوں کا کام تینوں عدالتوں کے جج بطور ڈیوٹی جج کام کر رہے ہیں۔احتساب کی سات عدالتوں کا فنڈ دو کروڑ مقرر ہے جو جج نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہورہا ہے۔ ان عدالتوں میں ڈیرھ سو سے دو  سوکیس زیر سماعت ہیں۔