ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیراکوٹ: پولیس تشدد سے شہری کی مبینہ ہلاکت، لواحقین کا احتجاج

شیراکوٹ: پولیس تشدد سے شہری کی مبینہ ہلاکت، لواحقین کا احتجاج
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: شیراکوٹ پولیس کے مبینہ تشدد سے 55 سالہ شہری کی  ہلاکت کیخلاف لواحقین نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بابو صابو چوک میں لاش رکھ کر ٹریفک بلاک کر دی اور تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

نواں کوٹ کے رہائشی 55 سالہ عارف کو شیراکوٹ پولیس نے گزشتہ ماہ حراست میں لیا تھا۔ لواحقین کے مطابق پولیس نے دوران حراست عارف پر تشدد کیا جس سے اس کی حالت بگڑ گئی اور پولیس نے عارف کو  گھر بھیج دیا۔

اہلخانہ کے مطابق عارف کی گنگارام ہسپتال میں طبی امداد کیلئے داخل کروایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ  لا تے ہوئے دم توڑ گیا۔ لواحقین نے عارف کی لاش بابو صابو چوک میں رکھ کر پولیس کیخلاف احتجاج کیا، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سمیت دیگر پولیس افسران نے مظاہرین سے مذاکرات کئے، جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے لاش پولیس کی مدد سے مردہ خانے منتقل کر دی۔