سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لئے تشویشناک خبر

13 May, 2024 | 11:38 AM

شاہد ندیم سپرا: لیسکو میں سولر سسٹم کی بنیاد پر نصب ہونیوالے کنکشنز میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ،لیسکو نے ایس او پیز کے بر عکس نصب کنکشن کے صارفین کیساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

صارفین نے کنٹریکٹ کیخلاف ورزی کر کے سولر پینلز کی تعداد میں  اضافہ کر لیا۔لائسنس کے مطابق سسٹم کی انسٹالیشن نہ ہونے کی وجہ سے معاہدہ منسوخ کیا جائیگا۔صارفین نے بجلی کی پیداوار کے لئے منظور شدہ لوڈ کے مطابق کنٹریکٹ کیاہے۔

کنٹریکٹ کے بعد سولر پینلز کی تعداد بڑھا کر بجلی کی پیداوار شروع کی جائے گی ۔سولر پینلز کی تعداد بڑھا کر صارفین نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

لیسکو کی جانب سے مشکوک صارفین کے کنکشن کی چیکنگ کی جائیگی، چیکنگ کے دوران خلف ورزی کرنے والوں سے معاہدہ منسوخ کر دیا جائیگا،معاہدہ کی منسوخی پر صارفین سولر سسٹم سے بجلی بنا کر لیسکو کو فروخت نہیں کر سکیں گے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں