(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے پیمانے پر ریلیف کا امکان ہے۔
16مئی سےاگلے پندرہ دن کیلئے 31مئی تک پیٹرول کی قیمت میں 13روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8سے 9.50روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 16مئی 2024سے پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
مذکورہ امدادی منصوبوں پر ابتدائی تخمینوں کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں پی او ایل مصنوعات کی گزشتہ 10دنوں کی تجارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 6.32ڈالرز فی بیرل کم ہوکر 99.93 ڈالرز ہوگئی ہے اور ڈیزل کی قیمت اب 4.97 ڈالرز فی بیرل ہے جو کہ مارکیٹ میں مثبت تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔