ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر میں نئے احتجاج کی تیاری، رینجرز کی نفری طلب کر لی گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: آزاد کشمیر حکومت سے  جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے  مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ایکشن کمیٹی کے احتجاجی مظاہرین کا  قافلہ  دارالحکومت مظفرآباد کی طرف روانہ  ہو گیا۔  دوسری جانب آزاد کشمیر حکومت نے ممکنہ احتجاج اور تصادم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے رینجرز کی نفری مری سے طلب کر لی ہے۔

قافلے کے شرکا نے روانگی کے وقت "فتح کی سمت بڑھے چلو" کے نعرے بلند کئے ۔

 حکومت آزاد کشمیر  نے آج متوقع احتجاج کے پیش نظر آزاد کشمیر میں موبائل فون سروس  اور انٹرنیٹ سروس دو دن کے لیے بند کرنے فیصلہ کر لیا ہے۔

 رینجرز کی بھی مری سے مظفرآباد کی طرف روانگی شروع ہو گئی ہے۔