ویب ڈیسک: پولیس نے رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے گرفتار کیاگیا، ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور پولیس کو تین مقدمات میں مطلوب تھیں۔تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور تھانہ شادمان میں یاسمین راشد کے خلاف نامزد مقدمات درج ہیں، تینوں مقدمات میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبعیت خراب ہونےپر سروسز اسپتال منتقل کیاگیاتھا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نظر بندی کے احکامات معطل ہونےپر کوٹ لکھپت جیل سے رہاہوئی تھیں۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی پولیس ڈاکٹریاسمین راشد کو گرفتار کرنے کےلیے سروسز اسپتال پہنچی تھی.طبعیت ناسازی کے باعث ڈاکٹریاسمین راشد کو اسپتال میں ہی رکھاجائےگا.