ویب ڈیسک: چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن کردی، سندھ کے بعد پاکستان بھر میں نفرت کی سیاست کو دفن کر دینگے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی پر اعتماد پر سندھ کے عوام کاشکرگزار ہوں ،پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بلدیاتی انتخابات میں تاریخ رقم کردی ،وہ وقت دور نہیں جب کراچی سے کشمیر تک جیالوں کی حکومت ہوگی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کوووٹ اور عوام کی طاقت سے ہرائیں گے،کراچی میں صرف ٹریلر دکھایاہے،پورے ملک سے سیاسی دہشت گردوں کوختم کرینگے،ہم نے دہشت گردوں کاسامناکیایہ عمران کیاچیز ہے،ہر ظلم کے باوجودجیالوں نے خود کوآگ لگائی ،کبھی ریاست کونقصان نہیں پہنچایا، قائد عوام کوشہید کیاگیالیکن جیالوں نے جناح ہاؤس پر حملہ نہیں کیا، بینظیر بھٹو اور اس کے بیٹے کو شہید کیا گیا ، قائد عوام کوکبھی عدالت میں گڈ ٹوسی یونہیں کہاگیا۔
سابق صدر زرداری کو14سال جیل میں قید کیاگیاتب کسی نے سوموٹولیا؟ہم چاہتے تواپنے ہاتھوں سے انتقام لے سکتے تھے،ہم نے مٹی کی محبت میں کبھی غیر آئینی عمل نہیں کیا،بی بی کی شہادت پر صدر زرداری نے پاکستان کھپے کانعرہ لگایا،کپتان پولیس گیسٹ ہاؤس میں ایک رات برداشت نہیں کرسکا،عمران خان اتنابہادر ہے کہ جیل میں جانے سے ڈرتاہے،عدالت میں کہتاہے جج صاحب مجھے رہا کرو24گھنٹے سے واش روم نہیں گیا،خود کوبہادر لیڈر کہنے والاسر پر بالٹی ڈالے پھرتاہے،سیاستدانوں سے بات ہوسکتی ہے دہشت گردوں سے نہیں ،سیاسی د ہشت گرد نے جیل جانے کے خوف سے پورے ملک میں آگ لگوادی ۔
واضح رہے کہ جلسہ گاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچموں کی بہار کا سماں ہے پارٹی ترانوں پر جیالوں کار قص،جیالوں کا جوش و خروش عروج پر، پنڈال میں جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے.