ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک میں مہنگائی کا طوفان  بھی اُمڈ آیا ہے جس نے آٹے کی قیمت کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ۔

  تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بارآٹے کا 20کلوکاتھیلا3ہزار373روپے تک پہنچ گیا،  ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا240 روپے تک مہنگا ہوا ، اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور   ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کا 3ہزار 333 روپے کا ہو گیا ہے،  فی کلو کے حساب سے دیکھا جائے تو 170 روپے فی کلو تک آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔

 مختلف شہروں میں آٹے کے 20 تھیلے کی قیمت میں اضافہ مختلف ہے سیالکوٹ میں 133,فیصل آباد میں 125,لاہور90 ,گوجرانوالہ 67,بہاولپور میں آٹے کا تھیلا 66 روپے تک مہنگا ہوا ، سکھر60 اورکوئٹہ میں آٹے کے 20 کلوتھیلے کی قیمت30 روپے تک بڑھی ، راولپنڈی میں 3333.33 روپے,پشاور میں آٹے کا تھیلا3300  روپے تک ہے ، بنوں3100,کراچی میں آٹے کا 20 کلوتھیلا3ہزار روپے تک میں فروخت  ہو رہا ہے۔

 کوئٹہ2980,حیدر آباد,خضدار میں آٹےکا20 کلو تھیلا2800  روپے تک ہے ، لاہور2730,گوجرانوالہ,سیالکوٹ میں آٹےکا تھیلا2600 روپے تک میں دستیاب ، سرگودھا2533,سکھر,لاڑکانہ میں آٹے20کلو تھیلا2500 روپے ،ملتان 2480 اوربہاولپور میں آٹے کا20کلو تھیلا 2466روپے میں فروخت  ہو رہا ہے ، فیصل آباد میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 2440  روپے تک میں بک رہا ہے ۔

Bilal Arshad

Content Writer