9 مئی واقعات کے ذمہ دار عمران ہیں،انہیں ذمہ داری لینا پڑے گی، خرم دستگیر

Khurram Dastagir, Imran Khan, Nine May violence, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 9 مئی کے واقعات کو سیاسی اختلاف کا جھاڑو پھیر کر ایک طرف نہیں کیاجاسکتا، ان واقعات کی ذمہ داری عمران خان کو لینا پڑے گی۔ یہ بات توانائی کے وفاقی وزیر خرم دستگیرنے ہفتہ کے روز پنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور اس کے بعد واقعات کےذمہ دار عمران خان ہیں، ان کو ان واقعات کی ذمہ داری لینا پڑے گی۔

 خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کو دیکھ کر کہا گیا کہ آپ کو دیکھ کر اچھا لگا، یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب تھا، ہم میں لاکھ خامیاں ہیں لیکن عوام کے جان و مال کا دفاع کریں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نےنیب قانون کو عدالت میں چیلنج کیا اورکہا میں اس سےکوئی فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا لیکن عدالت میں عمران خان نے اس قانون کے ایک ایک لفظ کا فائدہ اٹھایا، اگر عمران خان وہی کریں گےجو وہ کہتے رہے ہیں تو نیب عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

خرم دستگیر کا کہنا  تھا جو شخص کہتا تھا کہ اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے، اگرعمران نے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟ اگرآپ نے ٹرانزیکشن کے بدلے بنی گالا میں زمین نہیں لی توعدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے؟