(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 242.46 ریال، 18 قیراط 181.84 ریال رہی اور 21 قیراط ایک گرام سونا 212.15 ریال میں فروخت کیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے نے ملکی گولڈ مارکیٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،گولڈ مارکیٹ میں قیراط 8 گرام کی گنی 2,036.64 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,133.63 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,327.59 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 امریکی ڈالر کی کمی کے بعد 2005 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر،گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگرجگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 6500 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی ہے۔