پنجاب حکومت کا ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:  پنجاب حکومت نے حالیہ ہنگامہ آرائی اور سول و عسکری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیےجے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں جناح ہاؤس، عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤکی تحقیقات کے لیے جےآئی ٹی بنانےکا فیصلہ کیا گیا، جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

اجلاس میں تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ تھوڑپھوڑ والے تمام مقامات کی جیو فینسنگ کرائی جائے گی، شرپسندوں کے خلاف تمام کیس انسدادہشتگردی کی عدالت میں چلائے جائیں گے،کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اوربے گناہ کوپکڑیں گے نہیں، شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ ہرشرپسندکو قانون کے کٹہرے میں لایاجائےگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھاکہ عسکری و سول املاک پر حملہ کرنے والےعناصرعبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے،  شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، صورتحال میں بہتری آرہی ہے، عوام کےجان ومال کےتحفظ کویقینی بنائیں گے، شرپسند عناصرکے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری فورس الرٹ ہے۔