مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان آج کریں گے ۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں پیپلزپارٹی آج جلسہ کرے گی جس میں بلاول بھٹو زرداری میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان کریں گے ۔رپورٹس کے مطابق شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک ریلی نکالی جائے گی جبکہ ٹاور پر جلسہ ہوگا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔
صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دیگر جماعتوں سے رابطہ ہے ، کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا ۔