مانیٹرنگ ڈیسک: پنجاب بھر میں نافذ دفعہ 144 میں 4 دن کی توسیع کر دی گئی ۔
دفعہ 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل سیکرٹری ہوم نے جاری کیا، جس کے مطابق صوبے بھر میں جلسے ،جلوس، ریلیوں اور ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعدد لوگوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی اور شرپسندی میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 2 ہزار 829 ہو گئی،گرفتار افراد سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ ،تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔