عوام کیلئے بری خبر؛چاول، گھی کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ

عوام کیلئے بری خبر؛چاول، گھی کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ
کیپشن: Ghee, Rice Prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) عوام کی پریشانیوں میں اضافہ، تبدیلی سرکار پر تنقید کے نشتر برسانے والی مخلوط سرکار بھی مہنگائی کے سونامی کے سامنے بے بس ہوگئی۔ گھی اور چاول کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار پر تنقید کے نشتر برسانے والی مخلوط سرکار بھی مہنگائی کے سونامی کے سامنے بے بس ہوگئی۔ شہریوں کو اب درجہ اول کا گھی 470 اور درجہ دوم کا گھی 460 روپے کلو میں ملے گا۔ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام گھی مزید مہنگا ہونے پر سیخ پا ہوگئی ہے۔
درجہ اول کا 16 کلو گھی کا پیک 100 روپے بڑھ کر 7400 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ درجہ دوم کے 12 کلوگھی کا پیک باون روپے اضافے کے بعد 53سو76سے 54سو28 روپے کا ہوگیا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ اپوزیشن میں رہ کر تنقید کرنا آسان تھا، مخلوط حکومت میں آکر مہنگائی روکنے کیلئےاقدامات بھی کیے جائیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مخلوط سرکار زبانی جمع خرچ سے بڑھ کر ریلیف دینے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے، تاکہ کم آمدنی والا طبقہ سکھ کا سانس لے سکے۔

گھی کے بعد چاولوں کی قیمت میں 40 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہوگیا،50 کلو چاول کا تھیلا 2000 روپے تک مہنگا ہوگیا،  لاہورشہر میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اجناس کی منڈیوں میں چاول کی قیمتوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

سب سے زیادہ فروخت ہونے والے کائنات چاول کی قیمت میں 40 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہوا ، کائنات چاول 180 سے بڑھ کر 220 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا ۔پرچون میں شہریوں کو کائنات چاول 230 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جارہا ہے ، 120 روپے فی کلوگرام فروخت ہونے والے چاول کی قیمت 150 تک پہنچ گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer