ویب ڈیسک : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس آجائیں گے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس ضرور آئیں گے، قانون میں گنجائش موجود ہے، ابھی نواز شریف کی صحت کے مسائل ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قبل ازوقت الیکشن اتحادیوں کی مشاورت کے ساتھ کروایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے بھی عام انتخابات کروانے کے لیے چھ سات ماہ کا وقت مانگا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ لندن میں بڑی اہم ملاقات ہوئی ہے کیا آئندہ الیکشن سے قبل نواز شریف وطن واپس آجائیں گے؟ جس پر وزیر قانون نے کہا انشاء اللہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان ضرور آئیں گے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون میں گنجائش موجود ہے،ابھی انکی صحت کے مسائل ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کی خبر کے حوالے سے کہا وزیر اعظم نے کہا ہے یہ کیس جھوٹے ہیں لیکن اس کے باوجود میں اپنے کیسز کا سامنا کروں گا ۔ہم میرٹ پر انشا اللہ بری ہو ں گے۔
وزیرقانون کا کہنا تھا کہ کل ایک جھوٹی خبر چلائی گئی کہ ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم کارروائی نہیں کرنا چاہتی ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے مجھے خاص طور پر کہا کہ چاہے کیس جھوٹے ہیں لیکن ہم عدالتوں میں اس کا سامنا کریں گے۔ ان کیسسز پر کسی قسم کا کوئی دباؤ ہر گز نہ ڈالا جا رہا اور نہ ڈالا جائے گا۔