فرح گوگی کیخلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت

فرح گوگی
کیپشن: Farah gogi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان اور ان کے خاوند احسن جمیل کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

نیب لاہور نے فرح خان اور شوہر احسن جمیل گجر کیخلاف انکوائری کے لیے مختلف اداروں کو 100 سے زائد لیٹر ارسال کئے تھے جس پر جواب موصول ہونا شروع ہوگئے۔

ایس ای سی پی نے فرح خان اور احسن جمیل کی مبینہ کمپنیوں کا ریکارڈ جمع کروا دیا جب کہ ایف بی آر نے ٹیکس ریکارڈ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کروا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ بینک اکاؤنٹس کی معلومات کیلئے مختلف حکومتی و پرائیویٹ بینکوں سے ریکارڈ موصول ہو رہا ہے، جن اداروں سے ریکارڈ موصول نہیں ہوگا نیب کی جانب سے ان کو دوبارہ خطوط لکھے جائیں گے۔ نیب لاہور کے مطابق فرح خان اور ان کے شوہر کیخلاف اکاؤنٹبیلٹی لاء کی سیکشن 19 کے تحت معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

فرح کے قانونی مشیر اسد رسول کا کہنا ہے کہ 30 جون 2018 کو فرح خان کے اثاثے 70 کروڑ 16 لاکھ 52 ہزار تھے، 30 جون 2021 تک اثاثوں کی مالیت 75 کروڑ 23 لاکھ 70 ہزار ہوگئی، تحریک انصاف کی حکومت میں صرف 5 کروڑ 7 لاکھ 18 کا اضافہ ہوا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor