(علی ساہی) سی ٹی اولاہور سید حماد عابد نے وارڈنز کو عیدالفطر کے تینوں دن چالان کرنے سے روک دیا، سڑکوں پر ون ویلنگ، ہلڑبازی اور کرونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اہور سمیت ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، اس موقع پر لاہور کی مساجد ،عید گاہوں اور پارکوں میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، جس میں ملک کی سلامتی، امت مسلمہ کی خوشحالی، کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔
سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو آگاہی دیتے ہوئے وارننگ دی جائے گی، ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔سیف سٹیز کی جانب سے بھی عید کے ایام میں ای چالان ڈیفالٹرز گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ روک دی گئی ہے۔
سی ٹی او لاہور نے عیدالفطر کی چھٹیوں میں والدین سے خصوصی اپیل کہ ہے کہ کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی نہ دیں، کہیں حادثہ پیش آنے پر عیدکی خوشیاں غمی میں تبدیل نہ ہوجائیں۔