ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی عید الفطر پر عوام سے اہم اپیل

CM Punjab
کیپشن: CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی عید الفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے یہ عید غیر معمولی ہے، کورونا کی صورتحال کے باعث عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا۔

عید الفطر کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عید اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے، وطن عزیز موجودہ حالات میں ہم سب سے سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے عید منانے کا تقاضا کرتا ہے۔ 

انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ وہ  عید پر ماسک ضرور پہنیں، کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، ہمیں بحیثیت قوم عید پر بے حد احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ۔

 انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عید پر انہیں مت بھولیں، کورونا کے باعث جاں بحق ہیلتھ پروفیشنلز اور دیگر افراد کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ ہیں اور ہم ان شہداء کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں وطن عزیز کے امن کیلئے نچھاور کیں۔

ایوان وزیراعلی میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نماز عید ادا کی، عثمان بزدار نے ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام اور قیام امن کیلئے دعا کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا اورغزہ میں اسرائیلی بمباری اورمیزائل حملوں کے شہداء کے ایصال ثواب اور وطن عزیز میں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئےبھی دعا کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد انہوں نے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔

واضح رہےکہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے.

Sughra Afzal

Content Writer