ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں، مفتی منیب الرحمٰن

تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں، مفتی منیب الرحمٰن
کیپشن: mufti muneeb
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر میں پوری رات روتا رہا ہوں، تمام مسلمانوں سے التماس ہے کہ وہ ایک روزہ قضا رکھیں۔

 تفصیلات کے مطابق سابق  چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے رویت ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے صبر کیا ،وزیر مذہبی امور نے من پسند کمیٹی بنائی رات دیر بتاتے رہے کہ شہادت نہیں ملیں آدھی رات کو عید کا اعلان کردیا گیا مجھے دکھ ہوا اگر میں متوازی اعلان کرتا تو کہا جاتا کہ منصب نہیں رہا تو اس لیے ایسا کہا مسلمان ایک روزے کی قضا رکھیں میں بھی رکھوں گا۔

  مفتی منیب نے اپیل کی کہ ایک دن کا اعتکاف بھی کریں جنھیں اٹھنا پڑا اعتکاف سے ہم ملک میں انتشار نہیں چاہتے۔ ملک میں مذہب کو کنٹرول میں کیا گیا کبھی کبھی کسی وزیر کی جرات نہیں ہوئی کہ کسی میٹنگ میں بیٹھے مسلح افواج کے لیے دعا کرتا ہوں ان کی قربانیاں ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer