وقار گھمن:سربراہ ایدھی فاونڈیشن فیصل ایدھی کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد راشن کی تقسیم میں متحرک ہوئے ہیں کہتے ہیں کہ لاک ڈاون اچھا ہوگا تو کورونا کا پھیلاو رکے گا،دو ماہ سے لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ معاشی بدحالی کا شکار ہوگئے ہیں۔
کورونا وائرس سے صحت مند ہونے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے لاہور میں واقع بلقیس ایدھی ہومز میں واقع راشن سنٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی دعاوں سے میں اب مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں،کوروناا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں احتیاط کی ضرورت ہے۔
فیصل ایدھی نے کہاکہ ہم اپنے رضاکاروں کے لئے بھی حفاظتی تدابیر اپنا رہے ہیں، لاک ڈاون اچھا ہوگا تو کورونا کا پھیلاو رکے گا،شہری باہر جاتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کی معاشی حالت خراب ہوگئی ہے،ہم اب تک سوا لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کرچکے ہیں، لوگ تعاون کرتے رہے تو مزید لوگوں کوراشن دیتے رہے گے۔
یاد رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 737 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 34325 تک جاپہنچی ہے، اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 8555 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں پنجاب حکومت نے نرمی کردی، ہفتے میں 4 دن دکانوں اور عام بازاروں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی جبکہ جمعہ ہفتہ اور اتوار کو پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔