سپورٹس بورڈ کی نئی ترقیاتی سکیمیں منظورکرنے سےانکار

سپورٹس بورڈ کی نئی ترقیاتی سکیمیں منظورکرنے سےانکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ خزانہ نےسپورٹس بورڈ کی نئی ترقیاتی سکیمیں منظورکرنے سےانکار کردیا، سپورٹس بورڈ پنجاب نےمالی سال 2020-21 کیلئے80 نئی سکیمیں بھجوائی تھیں۔

سپورٹس بورڈ پنجاب رواں مالی سال کورونا وائرس کےباعث اپنے ترقیاتی بجٹ کا پچاس فیصد بھی خرچ نہیں کرسکا،دو سو ترقیاتی سکیموں میں سےصرف بیس سےزائد منصوبے بھی مکمل نہیں کراسکا، سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے آئندہ مالی سال کےلیےاسی نئی ترقیاتی سکیمیں منظور کرنے کےلئے بھجوائی گئی تھیں،،جیسے محکمہ خزانہ نے منظور کرنے سےانکار کر دیا ہے،محکمہ خزانہ نے وزیراعلی کےشہر ڈی جی خان کی بھی سکیمیں منظور کرنے سے انکار کردیا ہے،سپورٹس بورڈ نے ڈی جی خان کیلئے نئی پانچ سکیمیں منظوری کےلیےبھجوائی تھیں۔

دوسری جانب بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے آئندہ ہفتے اجلاس طلب کرلیا ہے- پنجاب کے محکمے آئندہ ہفتے سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیں گےایوان وزیراعلیٰ میں مختلف محکمے بجٹ کی تیاریوں سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کریں گے- اجلاس میں کورونا بحران کے باعث سیلز ٹیکس کو کم کرنے کی تجاویز بھی زیرغور آئیں گی- اجلاس میں ٹیکس پر کتنی چھوٹ دی جائے غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہیلتھ اور تعلیم کے سیکٹر پر خصوصی توجہ دینے کے لئے مختلف تجاویز بھی زیرغور آئیں گی-اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو آن لائن پورٹل پر اراکین اسمبلی کیبجانب سے بجٹ پر تجاویز میں دلچسپی سے بھی آگاہ کیا جائے گا یہ بھی بتایا جائے گا کہ بجٹ میں آن لائن کتنے اراکین نے تجاویز دیں، وزیراعلیٰ کو اس سے بھی آگاہ کیا جائے گا-

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی سے نرمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد طے شدہ ضابطوں کے تحت ملک بھر میں کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ,وفاقی بجٹ بھی کورونا کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جارہا ہے،جس میں کاروباری حضرات کو چھوٹ دیے جا نے کا امکان ہے-

Azhar Thiraj

Senior Content Writer