ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروازیں اڑیں گی یا نہیں؟

پروازیں اڑیں گی یا نہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پروازیں اڑیں گی یا نہیں؟  سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کردی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک پروازیں گزشتہ ماہ سے بند ہیں اور اس میں مرحلہ وار توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی فضائی آپریشن میں 15 مئی جب کہ اندرون ملک آپریشن میں 13 مئی تک توسیع کا نوٹم جاری کیا تھا تاہم اب علاقائی پروازوں کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اندرون ملک فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کی گئی ہے جب کہ خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنا حاصل ہے۔


یاد رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 737 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 34325 تک جاپہنچی ہے، اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 8555 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں پنجاب حکومت نے نرمی کردی، ہفتے میں 4 دن دکانوں اور عام بازاروں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی جبکہ جمعہ ہفتہ اور اتوار کو پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے،اب تک تینتالیس لاکھ سے زیادہ کیس سامنے آچکے ہیں،تین لاکھ کے لگ بھگ لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں،سولہ لاکھ سے زیادہ صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔کورونا نے کسی ملک کو معافی نہیں دی ،ایشیا کے گنجان آباد شہروں سے لے کر افریقہ کے جنگلوں تک سبھی کو متاثر کیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer