ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبرآلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھنڈی ہوا چلنےکےساتھ ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔ملک کے بعض حصوں میں  ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،جبکہ صبح کے وقت کم سےکم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام نمی کا تناسب 42 فیصد رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات کے روز بھی موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنےکے باعث ہلکی بارش کےامکانات ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اسلام آباد میں بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، راولپنڈی ، مری، جہلم ، چکوال ، اٹک ، خوشاب ،میانوالی ،سرگودھا، گوجرانوالہ ، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ ، گجرات ،قصور ، فیصل آباد،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لیہ، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولنگر اور بھکر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، زیارت، لورالائی، پشین، قلعہ سیف اللہ، موسی خیل،قلات، کوہلو اوربارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،سکھر جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، اسی طرح چترال، دیر، سوات ، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

بونیر ، کوہستان ،چارسدہ،پشاور، مہمند،مردان،صوابی ، کرم، کوہاٹ ، ہنگو، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ بارش اوربعض مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے،چارسدہ، مالاکنڈ، مردان، دیر، سوات ، شانگلہ اور بونیرمیں موسلادھار بارش ہونے کے امکانات ہیں دوسری طرف گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی ابر رحمت کے برسنے کا امکان ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer