ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورڈ امتحانات سے متعلق اہم سفارشات تیار

بورڈ امتحانات سے متعلق اہم سفارشات تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پنجاب حکومت نے بورڈ امتحانات سے متعلق اپنی سفارشات تیار کرلیں، اس سال کوئی طالبعلم بھی فیل نہیں ہوگا، رواں سال امتحان نہ لینے اور انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 میں سپلی لینے والوں کو بھی اوسط نمبرز دے کر پاس کرنے کی سفارش کردی گئی۔

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی جانب سے بورڈ امتحانات سے متعلق اہم سفارشات تیار کرلی گئی ہیں، جن کے مطابق سپلیمنٹری، کمپوزٹ، رپیٹ اور امپروو کرنے والے طلبا کی 11 کیٹیگریز بنائی گئی ہیں، جن کی تعداد کل طلبا کا 7 فیصد ہیں، لیکن اگر طلبا اگلےسال اپنی مرضی سے امتحان دینا چاہیں تو انہیں اجازت ہوگی۔

 سفارشات کے مطابق نہم جماعت کے طلبا کو دسویں جماعت میں ترقی دی جائے گی، گیارہویں جماعت کے طلبا کو بارہویں میں ترقی دی جائے، گیارہویں جماعت کے نمبرز دگنا کر کے بارہویں کا نتیجہ تیار کیا جائے گا۔

پنجاب کی تیار کردہ تمام سفارشات کل وفاقی وزیر تعلیم کی زیرصدارت منعقد ہونے والے بین الصوبائی اجلاس میں پیش کی جائیں گی، تاہم حتمی نوٹیفکیشن وفاق کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین نے سکولوں کو مزید 15 جولائی تک بند رکھنے اور بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا، ٹیچر رہنماؤں رانا لیاقت علی اور کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کرکے بورڈ امتحانات لیے جاسکتے ہیں، امتحانات نہ لینے سے طلبا کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، لاہور میں کورونا کے 5705 کنفرم مریض ہیں، پنجاب میں 11 ہزار 868 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں،مہلک وائرس سے اب تک صوبے میں 197 جبکہ لاہور کے 78 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، کورونا وائرس کے باعث 16 مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer