ایل ڈی اے افسران کورونا کی آڑ میں اعزازیہ تنخواہ کے متلاشی

ایل ڈی اے افسران کورونا کی آڑ میں اعزازیہ تنخواہ کے متلاشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاﺅن(درنایاب) ایل ڈی اے میں مفاد پرست افسران کی کورونا وبا کی آڑ میں لاکھوں روپے اعزازیہ بٹورنے کی تیاریاں، سخت لاک ڈاﺅن کے دوران پبلک ڈیلنگ بندش کے باوجود دفاتر لگا کر ایک ایک ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ منظور کرالی۔

 ناجائز اعزازی تنخواہ پانے والوں میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر فارقلیط میر سمیت افسران کی طویل فہرست میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی عارف نیازی بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ایل ڈی اے میں کورونا کا شکار ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کیڈر کو اعزازیے سے محروم کردیا گیا۔ ایل ڈی اے میں لاک ڈاﺅن کے دوران آنے والے اربن پلاننگ، انجینئرنگ ونگ، ہاﺅسنگ کے افسران کو  بھی  اعزازی تنخواہ سے محروم کردیا گیا۔

پورے پنجاب کے سرکاری اداروں میں کورونا صورتحال کا فائدہ اٹھا کر اعزازیہ وصول نہیں کیا گیا، محکمہ صحت کے فرنٹ لائن ورکرز نے اعزازیہ حاصل کرنے کی کوششیں نہ کی۔ واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی جیسی لازمی سروس کے افسران نے بھی لاک ڈاﺅن کے دوران کام کرنے کا اعزازیہ نہ لیا۔ ایل ڈی اے میں من پسند افسران کا اعزازیہ لینے پر مستحق افسران میں مایوسی پھیل گئی، اعزازیہ لینے والوں میں زیادہ تر افسران نے گزشتہ ادوار میں بھی دو دو اعزازیے وصول کیے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب کے محکمہ خزانہ نے کفایت شعاری مہم کے برعکس اعزازیہ کی بندر بانٹ پر نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے سے مشاورت کے بعد ڈائریکٹر فنانس محمد اختر نے ادائیگی روک دی۔ ڈی جی ایل ڈی اے لاک ڈاﺅن کے دوران اعزازیہ لینے کے معاملے کو گورننگ باڈی میں مشاورت کے لئے لے جائیں گے۔

  ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر فارقلیط میر نے کفایت شعاری کی حکومتی پالیسی کے برعکس ڈی جی سے منظوری لی۔ حکومت پنجاب نے ایل ڈی اے کو اضافی اخراجات اور پی ایل اے اکاﺅنٹ کے غیر ضروری استعمال سے روک رکھا ہے ۔

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer