ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کو 50 دن مکمل

لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کو 50 دن مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  

سٹی 42: صوبائی دارالحکومت میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوئے آج 50 دن پورے ہو گئے ہیں۔ لاہور پولیس نے اپنے پہلے دنوں کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ دو لاکھ سے زائد افراد سے نقل و حرکت کی وجہ دریافت کی گئی۔

لاہور پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق شہر بھر میں لگائے گئے ناکوں پراب تک 02 لاکھ 30 ہزار 471 افراد کو روک کر نقل و حرکت کی وجہ دریافت کی گئی جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آن۔ والے 02 لاکھ 19 ہزار 119 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔

جاری کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر آنے والے 4453 شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈز بھی لئے گئے۔ شہر میں سڑکوں پر آنے والی چھوٹی بڑی 02 لاکھ 07 ہزار 563 وہیکلز کو چیک کیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 117176 موٹر سائیکلوں، 29506 رکشوں، 6122 ٹیکسیوں، 43856 کاروں اور 10903 بڑی گاڑیوں کو بھی روک کر مالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی۔

کرونا لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی جانب سے خلاف ورزیاں بھی کی گئیں۔ خلاف ورزی کرنے والی 8046 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ صوبے میں 31 مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، پمینیم کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ کرونا کی وجہ سے عوام کو مسائل درپیش ہیں جن کا ازالہ کرنے لیے صوبائی و وفاقی حکومتیں سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer