ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد عامر کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

محمد عامر کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا، فاسٹ باؤلر محمد عامر چکن پاکس کا شکار ہوگئے۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر کو خسرہ کا خدشہ، انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی جس کے باعث محمد عامر کا ورلڈ کپ کی ٹیم میں بھی شمولیت کا امکان کم ہے۔ محمد عامر کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت انگلینڈ کے خلاف کارگردگی سے مشروط تھی۔ قومی ٹیم انتظامیہ عامر کے انفیکشن کا جائزہ لے رہی ہے۔

محمد عامر وائرل انفیکشن کے باعث دوسرا میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔  ذرائع کے مطابق محمد عامر کو چکن پاکس کی وجہ سے ٹیم سے الگ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل شاداب خان بھی دورہ انگلینڈ سے قبل ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہوگئے تھے۔