گورنر پنجاب کی صدارت میں مذہبی ورثہ پر سیاحت کمیٹی کا گورنر ہاؤس میں اجلاس

گورنر پنجاب کی صدارت میں مذہبی ورثہ پر سیاحت کمیٹی کا گورنر ہاؤس میں اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گورنر پنجاب کی صدارت میں مذہبی ورثہ پر سیاحت کمیٹی کا گورنر ہاؤس میں اجلاس، مذہبی مقامات پر آنے والوں کے لئے ویزا پالیسی میں نرمی کی تجویز زیرغور۔  

تفصیلات کے  مطابق گورنر ہاوس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کی، اجلاس میں تجویز زیرغور آئی کہ مذہبی مقامات پر آنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے کے اجراء کیا جائے اور اس حوالے سے ویزا پالیسی پر محکمہ داخلہ کے ساتھ مشاورت کی جائے گیمحکمہ داخلہ کی مشاورت سے پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے افراد کو آنے کی صورت میں ٹرانسپورٹ اور رہائش کی سہولت بھی فراہم کی جاسکتی ہے، اجلاس میں فیلصلہ کیا گیا کہ سکھ یاترہ کے ساتھ، ہندو، بدھ مت اور پارسی عبادت گاہوں پر سیاحت کو فروغ دیا جائے گا جبکہ صوفی ٹورازم کے حوالے سے الگ پالیسی مرتب کی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر شفقت محمود، صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، سید الحسن شاہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مذہبی مقامات پر سیاحت کے فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ہماری کوشش ہے کہ مذہبی مقامات پر ایسے انتظامات کئے جائیں جن سے یہاں آنے والے زائرین کو سہولتیں میسر آئیں اور پاکستان کا سوفٹ امیج باہر کی دنیا میں جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer