ریلوے میں بھرتیوں کیلئے نئی پالیسی وضع

ریلوے میں بھرتیوں کیلئے نئی پالیسی وضع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) ریلوےحکام نے گریڈ 1 تا 5 تک کی اسامیوں میں جاری بھرتیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا،  ملازمین کی بھرتیاں بذریعہ قرعہ اندازی کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق   وزیراعظم کی ہدایات پروزیر ریلوے نے بھرتیاں قرعہ اندازی کے تحت کرنے پرغور شروع کر دیا، نئی پالیسی وضع ہونے تک گریڈ 1 تا 5 تک کے ملازمین کی جاری بھرتیوں کے نتائج روک لیے گئے، نئے طریقہ کار سے قبل بھرتیوں کے عمل کو روکنے کے لیے ساتوں ریلوے ڈویژن کو احکامات جاری کر دئیے۔

ذرائع کا کہناتھاکہ فیصلہ ریلوے لاہور اور سکھر ڈویژن میں کرپشن کی بھرمار کے تحت کیا گیا،وزیر ریلوے کا بھرتیوں کی شفافیت کے حوالے سے افسران پر عدم اعتمادکیاگیا،ماضی میں ہونےوالی بھرتیوں میں بےضابطگیاں وضع ہونے پروزیر ریلوے محتاط ہو گئے، گزشتہ سال اکتوبر میں 10 ہزار سے زائد اسامیوں پربھرتیوں کا عمل شروع کیا گیا تھا، ناقص پالیسی اور ریلوے افسران کی نااہلی سے 7 ماہ بعد بھی خالی اسامیوں پہ بھرتیاں نہیں ہو سکیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer