پنجاب اسمبلی نےسابق دورحکومت میں بننےوالی میٹروبس کا آڈٹ شروع کردیا

 پنجاب اسمبلی نےسابق دورحکومت میں بننےوالی میٹروبس کا آڈٹ شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب اسمبلی نےسابق دورحکومت میں بننےوالی میٹروبس کا آڈٹ شروع کردیا، چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو سید یاورعباس بخاری کا کہنا ہے کہ کسی شیخصت سے اختلاف نہیں، قواعد کےبرعکس جو ہوا ہے اس کا حساب دینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹوکا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید یاورعباس بخاری کی زیر صدارت ہوا، جس میں ممبران کمیٹی خواجہ سلمان رفیق، سیعد اکبر نوانی، ملک احمد خان اور علی احمد اولکھ سمیت دیگر شریک ہوئے، اس موقع پرلاہورمیٹرو بس کےآڈٹ پیرا پرغور کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی سید یاور عباس بخاری نےکہا کہ دو سال قبل کمیٹی کی جانب سےریکارڈ طلب کیا گیا جس کی رپورٹ تاحال کمیٹی کو نہیں بجھوائی گی، انہوں نےمحکمےکوکل تک رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی بصورت دیگرسخت کارروائی کی جائےگی۔

سید یاورعباس بخاری نےکہا کہ کسی شیخصت سے کوئی اختلاف نہیں، میٹروبس کےمنصوبہ میں دیکھنا ہو گا کہ اس کی لاگت کتنی ہےاور قواعد کے خلاف کوئی کام تو نہیں ہوا، اگر قواعد کے برعکس کچھ ہوا تو اس کا حساب ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer