لاہور(24نیوز) چینی لڑکے سے شادی کرنے والی پاکستانی لڑکی عدالت پہنچ گئی، شوہر کے نام پر شناختی کارڈ کا اجراء نہیں کیا گیا، ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور نادرا سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی لڑکےسےپسندکی شادی کرنیوالی لڑکی خاوند کےہمراہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی،لڑکی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اس نے اپنی مرضی سے چینی لڑکے کے ساتھ شادی کی،اس کےساتھ چین جانا چاہتی ہوں، شوہر کےنام پر شناختی کارڈ بنوانا چاہتی ہوں، عدالت نادرا حکام کو شناختی کارڈ کےاجرا کا حکم دے، عدالت نے شناختی کارڈ نہ بنانے پر ایف آئی اے اور نادرا سے جواب طلب کرلیا۔