جسمانی ریمانڈ کے بعدچینی باشنددوں کا اگلا امتحان شروع

جسمانی ریمانڈ کے بعدچینی باشنددوں کا اگلا امتحان شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) شادی کا جھانسہ دے کر پاکستانی لڑکیوں سےجسم فروشی کروانے کےالزام میں گرفتار 11 چینی باشندوں کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کردیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کا چالان طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اےکی جانب سےگرفتار ملزمان کوہتھکڑیوں میں ضلع کچہری پیش کیاگیا، مکروہ دھندےکےالزام میں گرفتار چینی باشندے افسردہ اور انتہائی شرمندہ دکھائی دےرہےتھے اورکیمروں کو دیکھ کر منہ چھپاتے رہے،عدالتی حکم پرملزمان کی تعداد گن کر حاضری مکمل کی گئی،عدالتی معاونت اور چینی باشندوں کی سہولت کیلئے مترجم بھی عدالت میں موجود تھا۔

تفتیشی افسرنےبتایاکہ گرفتارچینی ملزموں سےتفتیش مکمل کر لی ہے،ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں،جس پرعدالت نے چینی ملزموں کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، عدالت نے ملزموں کو 27مئی کودوبارہ عدالت پیش کرنے اورچالان عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی، گزشتہ سماعت پر عدالتپہلے ہی 2پاکستانی سہولت کاروں انصراور شوکت کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر ان سےجسم فروشی کادھندہ کرانے والے 11 چینی باشندوں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer