ارباز خان :سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، گوشت کے بعد سبزی بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہونے لگی، شہریوں نےانتظامیہ سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا
سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ۔ سبزیاں سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہونے لگی ہیں۔ پرائس مجسٹریٹ سرکاری قیمتوں کے اطلاق میں ناکام ہونے سے شہری پریشان ہیں۔
آلو کی سرکاری قیمت 55 روپے ، بازار میں 80 روپے ۔ پیاز کی 255 کی بجائے 290 روپے۔ ٹماٹر 140 روپے کی بجائے 180 میں فروخت ہو رہے ہیں۔ لہسن دیسی 375 کی بجائے 420 روپے، لہسن چائنہ 605 کی بجائے 650 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ ادرک کی سرکاری قیمت پانچ سوپندرہ مقرر، بازار میں 560 روپے کلو، میتھی کی سرکاری قیمت 50 روپے ، بازار میں 80 روپے کلو ۔ گوبھی کی سرکاری قیمت 90 روپے مقرر ،فروخت 110 روپے کلو میں جاری ہے۔ شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 285 مقرر ہے لیکن بازار میں 320 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔