گجر پورہ، پولیس نے  زہریلا گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی لی

گجر پورہ، پولیس نے  زہریلا گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی لی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری :گجر پورہ پولیس کی کاروائی،زہریلا گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

 ایس پی سول لائن  ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق زہریلا گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی ،بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ ملزم آصف عرف  آچھی کو گرفتار  کر لیا گیا۔ 

ملزم کے قبضہ سے 4 ڈرمیاں زہریلا گٹکا ، 4 ڈرمیاں خام مال ، 2 مشینیں اور زہریلے کیمیکلز برآمد ،کر لیے گئے۔ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے۔

ریکارڈ یافتہ ملزم پکڑنے پر ایس پی سول لائن نےایس ایچ او تھانہ گجر پورہ محمد آصف ادریس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی سول لائن نے خبردارکیا کہ زہریلا گٹکا تیار کرنے، عوام کی جان کے سوداگر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ۔