(ویب ڈیسک)ٹانک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے مردم شماری ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہو گیا،فورسز کی جوابی کارروائی دہشتگرد کمانڈر عبدالرشید مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے ٹانک میں مردم شماری ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشہیدہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اطلاع ملنے پر فورسز نے فوری علاقے کو گھیرے میں لے لیااوردہشتگردوں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کو بند کردیا،آئی ایس پی آر کے مطابق فرار دہشتگردوں کو ڈی آئی خان کلاچی کے گڑہ گلداد میں روکا گیاجہاں فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردکمانڈر عبدالرشید ہلاک ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدہوا،ہلاک دہشتگرد شہریوں کی ہلاکت اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔